: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 9 اکتوبر (یو این آئی) عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف اب کار روائی کی جائے گی کیونکہ شہر حیدر آباد میں عہدیداروں نے عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کے عمل کو روکنے اور اس طرح کی سر گرمیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا
طریقہ شروع کیا ہے۔ سڑک پر جابجا کچرا پھینکے کی شکایات کی یکسوئی کرنے کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے مائیک کے ذریعہ نہ صرف خبر دار کیا جائے گا بلکہ کچرا پھینکے کی تصاویر اور ویڈیوز لیتے ہوئے گا انہیں براہ راست جی ایچ ایم سی کے دفتر کو بھیج دیا جائے گا۔