نئی دہلی، 11 جون (یو این آئی) غیر ملکی حیوانات و نباتات رکھنے والوں کو اب حکومت کو اس کی معلومات دینی ہوگی اور درآمد سے قبل اجازت لینا ضروری ہوگا۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے وائلڈ لائف محکمہ نے ایک مشاورت کا خط جاری کرکے
خطرے میں پڑی نسل کی بین الاقوامی تجارت کانفرنس (سی آئی ٹی ای ایس) کی پہلی، دوسری اور تیسری شیڈول میں شامل غیر ملکی حیاتیات اور نباتات کے رجسٹریشن اور درآمد کے قوانین کا تعین کئے ہیں۔
جن افراد کے پاس پہلے سے ایسے حیوانات یا نباتات ہیں انہیں بھی رجسٹریشن کرانا ہوگا۔