: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 جنوری (یواین آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مہاراشٹرا میں ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں جانے اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے اور ایسے حالات پیدا
ہونے کے پیچھے کی وجوہات کی تحقیقات کرکے قصورواروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے مسٹر گاندھی نے جمعرات کو کہا، ’’مہاراشٹر کے جلگاؤں میں ہوئے ہولناک ٹرین حادثے میں کئی لوگوں کے ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک اور پریشان کن ہے۔