: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور کے واقعہ پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن کے سوالوں کے درمیان اس واقعہ پر سخت موقف اختیار کیا اور کہا کہ منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مہذب معاشرے کے لئے شرمناک ہے
اس لیے ان واقعات کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا مسٹر مودی نے مانسون اجلاس کے آغاز سے عین قبل آج نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، 'میں جمہوریت کے مندر میں کھڑا ہوں اور منی پور میں جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے شرمناک ہے۔