نئی دہلی/14مارچ(ایجنسی) برٹش ایئر لائنز تھامس کوک نے اپنے ایک خاتون مسافر سے کہا کہ یہ تو خود کو اچھے سے کورکریں، یا پھر آپ کو فلائٹ سے اترنا ہوگا، کیونکہ فلائٹ میں موجود مسافروں کو آپ کے Reveling dress آوٹ فٹ سے مسئلہ ہو رہا ہے، 21 سال کی Emily O'Connor ایملی اوکنار انگلینڈ کے برمنگھم کی رہنے والی ہے، 12 مارچ کو انہوں نے برمنگھم سے اسیپن جانے کے لیے تھامس کوک ایئرلائنز کی فلائٹ پکڑی، سبھی چیک سے گذرنے کے بعد جب وہ فلائٹ میں سوار ہوئی تو کرو ممبر نے انہیں روک دیا کہا کہ آپ کا آوٹ فٹ ٹھیک نہیں ہے، اس سے مسافروں کو پریشانی ہوگی، اس لیے آپ کو خود کو کور کرنا ہوگا یا پھر فلائٹ سے اتار دیا جائے گا.
اپنے ساتھ ہوئے اس واقع کو ایملی نے ٹیوٹر کے ذریعہ دنیا کے سامنے رکھا، ایملی نے کہا کہ چار کرو ممبر میرا سامان لیکر تیار تھے کہ مجھے کسی طرح سے باہر کیا جائے ،کرو ممبر نے کہا کہ تھامس کوک ایئرلائنز کی مسافروں کے آوٹ فٹ کو لیکر اپنی پالیسی ہے.