کلکتہ 26فروری (یواین آئی)دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات میں 22اافراد کی موت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ اور ٹالی ووڈ اادکارہ نصرت جہاں نے آج کہا ہے کہ ہ وقت ہندو اور مسلمان کرنے کا نہیں ہے بلکہ یہ یادرکھنے کا ہے ہم سب انسان ہیں اور انسانیت باقی رہنا
چاہیے
اداکارہ نے آج ٹویٹ کیا ہے جس میں مسلم سے یو(U)اور ہند و سے آئی ہٹاکر لکھا ہے کہ اس کے بغیر ہم سب ادھورے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک جل رہا ہے، ایک درجن سے زاید افراد کی موت ہوچکی ہے۔
مگر ہمیں یہ بات نہیں بھولنا چاہیے ہم سب انسان ہیں اور اسی کو یادرکھنا چاہیے۔