the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) قومی راجدھانی کے شہریوں کو پیر کی صبح کہرے کے ساتھ سخت سردی کا سامنا کرنا پڑا اور یہاں پر کم از کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی، جو اس موسم کے اوسط سے تین ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج یہ اطلاع دی۔ محکمہ کے مطابق آج دن میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ یہاں پر صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 91 فیصد کے قریب رہی۔
راجدھانی کے لوگ خصوصی طور پر سڑکوں پر رہنے والے یا کھلے آسمان کے نیچے رات بھر کام کرنے والے لوگوں کو الاؤ جلا کر خود کو گرم رکھتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ



کئی بے گھروں نے حکومت کے ذریعہ بنائے گئے رین بسیروں میں پناہ لی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 22 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔ یہاں پر ہوا کا معیار بہت خراب رہا۔ آج صبح ہوا کا معیار بہت خراب زمرے میں رہا اور صبح 10 بجے ہوا کی کوالٹی کا انڈیکس 323 درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور رات کو درجہ حرارت میں مزید کمی آسکتی ہے۔ منگل کی صبح دھند اور کہرا چھایا رہ سکتا ہے۔ یہاں پر اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.