نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے بدھ کے روز ایودھیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے شری رام جنم بھومی مندر کی بھومی پوجا کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 500 سال کی جدوجہد کے بعد ملک کے باشندوں نے شری رام کی عظمت و وقار کی پیروی کرتے ہوئے احساس کیا جو
ملک اور بیرون ملک میں ایک انوکھی مثال ہے۔
مسٹر نڈا نے یہاں ایک بیان میں کہا ’’وزیر اعظم کے ذریعہ ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کے بھومی پوجن کے مبارک موقع پر میں سبھی قابل احترام سنتوں کے قدموں کو نمن ہوں اور پورے ملکوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ تاریخی لمحہ سب کے لئے باعث فخر ہے۔