پٹنہ، 7 نومبر (یو این آئی) بہار میں سخت سیکیورٹی کے درمیان اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں سہ پہر 1 بجے تک 34.82 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالے، جب کہ والمیکی نگر پارلیمانی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے 35.82 فیصد ووٹ پڑے ہوئے۔
ریاستی الیکشن آفس کے مطابق آخری مرحلے کے لئے 15 اضلاع کے 78 اسمبلی حلقوں میں دوپہر ایک بجے تک 34.82 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس عرصے کے دوران مظفر پور
ضلع میں پولنگ کی رفتار میں اضافہ ہوا اور یہاں سب سے زیادہ 40.15 فیصد پولنگ ہوئی جبکہ دربھنگہ میں رائے دہندگان کا جوش و خروش مسلسل ٹھنڈا رہا ہے اور سب سے کم پولنگ صرف 26.58 فیصد ہوئی۔
ضلع مغربی چمپارن میں 35.81 فیصد، مشرقی چمپارن میں 34.62، سیتامڑھی میں 31.51، مدھوبنی میں 34.59، سوپول میں 35.73، کشن گنج میں 34.45، کٹہار میں 37.23، مدھے پورہ میں 33.93، سہرسہ میں 37.58، دربھنگہ میں 26.58، مظفر پور 40.15، ویشالی 37.99 اور سمستی پور 34.16 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔