لندن، 14 مئی (رائٹر) برطانیہ نے ایران سے کہا ہے کہ ایران معاہدہ سے منسلک تمام یوروپی ملک اور برطانیہ اس کے تئیں پرعزم ہیں اور ایران کو معاہدے کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے اس کے ساتھ بنے رہنا چاہئے۔
برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مئے نے کل ایران کے صدر حسن روحانی سے بات چیت میں اس عزم کا اظہار کیا۔مسٹر روحانی
نے مسز مئے کے دفتر کی طرف سےدونوں رہنماؤں کی گفت و شنید کی اطلاع دیتے ہوئے کہا’’دونوں رہنما دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی اہمیت اور منگل کو بیلجئیم کے دارالحکومت بروسیلز میں برطانیہ، جرمنی، فرانس اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔‘‘
رائٹر،اظ