نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بلائے جانے کا مطالبہ آج خارج کر دیا اور پوچھا کہ مانسون اجلاس کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والی کانگریس سرمائی اجلاس کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے یہاں واضح کیا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہیں ہوگا بلکہ براہ راست سیشن بلایا جائے گا۔ مسٹر جوشی نے کہا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں سے بات چیت کی تھی کہ دہلی میں کووِڈ۔19 کے
کیسز بڑھ رہے ہیں تو کیا براہ راست پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن بلایا جائے۔ اس پر بہت سے رہنماؤں نے انھیں مشورہ دیا ہے کہ چونکہ حال ہی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس منعقد کیا گیا تھا لہٰذا ہم براہ رست بجٹ سیشن کا انعقاد کریں۔
کانگریس کی جانب سے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے مطالبے کے بارے میں مسٹر جوشی نے کہا کہ وہ کانگریس سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس نے ستمبر میں مانسون اجلاس کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیوں کیا تھا اور اب پھر سے اجلاس بلانے کا تُک کیا ہے؟