ریاض، 11 مئی (ژنہوا ) سعودی عرب میں عالمی وبا كورونا وائرس (كووڈ -19) کے 1912 نئے کیسزسامنے آنے سے اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 39048 ہو گئی ہے ۔
سعودی پریس ایجنسی نے یہ اطلاع فراہم کی ۔
وزارت صحت کے ترجمان
محمد العبدلعالی نے صحافیوں کو بتایا کہ اتوار کو 1912 نئے کیسزسامنے آنے سے ملک میں کورونا وائرس کی تعداد بڑھ کر 39048 ہو گئی اور سات دیگر افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 246 ہو گئی ہے جبکہ 143 مریضوں کی حالت نازک ہے ۔