: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان کا مسئلہ صرف گریس مارکس کا نہیں ہے بلکہ اس میں پیپر لیک اور بڑی بدعنوانی ہوئی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا " این ای ای ٹی کے امتحان میں صرف گریس نمبروں کا مسئلہ نہیں تھا۔ دھاندلی ہوئی ہے، پرچے لیک ہوئے ہیں اور بد عنوانی ہوئی ہے۔ میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای
ای ٹی کے امتحان میں شریک ہونے والے 24 لاکھ طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے۔ مودی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ان طلبا کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔
کانگریس کے صدر نے کہا کہ امتحانی مرکز اور کوچنگ سینٹر کے درمیان گٹھ جوڑ بن گیا ہے جس میں اپیسے دو، پیپر لو کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ مودی حکومت اپنی کار کردگی کی ذمہ داری نیشنل انٹری ٹیسٹ ۔ این ٹی اے کے کندھوں پر ڈال کر اپنی جوابدہی سے بچ نہیں سکتی۔