نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا کے رکن منیش تیواری نے پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میںکوتاہی کو انتہائی سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پورے واقعہ کی ہائی کورٹ کے جج سے جانچ کرائی جانی چاہئے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں مسٹر تیواری نے کہا کہ وہ سیکورٹی میں کوتاہی کے معاملے پر ہلکے پھلکے طریقے سےکچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی سیکورٹی میں جو
کوتاہی ہوئی ہے وہ افسوسناک ہے۔ وزیر اعظم کی سیکورٹی میں اس طرح کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے تھی۔
مسٹر تیواری نے مزید کہاکہ 2019 میںپارلیمنٹ نے وزیر اعظم کے تحفظ کے لیے ایک ایکٹ کے ذریعے ایس پی جی ایکٹ 1988 میں ترمیم کی ہے۔ وزیراعظم کی سیکیورٹی میں کوتاہی حساس معاملہ ہے، اسے سیاست کے میدان کا فٹ بال نہ بنایا جائے۔ اس معاملے میں حقائق سامنے آنے کے لیے ہائی کورٹ کے جج کو واقعہ کی جانچ کا کام سونپا جانا چاہیے۔