نئی دہلی ،یکم فروری (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ اس کورونا وبا کے وقت بجٹ سے لوگوں کو بہت امید تھی، لیکن عام عوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ایک ٹویٹ کر کے کہا’’ کورونا کے دور میں لوگوں کو بجٹ سے بہت امید تھی ۔ بجٹ نے لوگوں کو مایوس کیا۔ عام عوام کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں ہے ۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے کچھ
نہیں ہے‘‘۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا’’ کورونا سے متاثر عام لوگوں کو کوئی راحت نہیں ہے۔ صنعتکاروں کو ٹیکس میں ریاعت ، عوام کو نہیں ۔ کسان کو ایم ایس پی کی گارنٹی نہیں ۔ پہلے دو کروڑ نوکریوں کا جھوٹ بولا، اب 60 لاکھ نوکریوں کا بڑا جھوٹ۔ واہ رے مودی جی، آپ نے وندے بھارت کے نام پر400 ٹرینیں سرمایہ داروں کو دے کر ’دھندے بھارت‘ کر دی‘‘ ۔