نئی دہلی ، 12 اکتوبر (یو این آئی) کوئلے کی قلت کی وجہ سے بجلی سپلائی متاثر ہونے کے کئی ریاستوں کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہ مرکزی وزیر برائے کوئلہ پرہلاد جوشی نے منگل کے روز کہا کہ کوئلے کی کوئی قلت نہیں ہے اوراس کی حسب سابق سپلائی ہو رہی ہے ۔
مسٹرجوشی نے کہا کہ کئی ریاستوں کے پاس مرکز سے واجبات ہیں ، اس
کے باوجود مرکزی حکومت نے بجلی صارفین کو درپیش مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں مسلسل بجلی مہیا کرانے کے لیے ریاستوں کو کوئلے کی فراہمی جاری رکھی ہے۔
انہوں نے ریاستوں سے کہا ہے کہ کوئلے کی کوئی قلت نہیں ہے ، اس لیے ریاستی سرکاریں اپنے کوئلے کے ذخائر میں اضافہ کریں تاکہ انہیں مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔