نئی دہلی، 27فروری (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو کہا کہ قومی سلامتی پر کسی طرح کی سیاست نہیں ہونی چاہئے اور اگر عام آدمی پارٹی کا کوئی آدمی قصوروار پایا جاتا ہے تو اسے دوگنی سزا ملے۔
مسٹر کیجریوال نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ شما ل مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں مارے گئے لوگوں کے گھر والوں کو دس دس لاکھ روپے کا معاوضہ
دینے اور زخمیوں کوکسی بھی پرائیویٹ اسپتال میں مفت علاج کا پورا خرچ سرکار کے برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے کنبوں کو ایک لاکھ روپے فوری طورپر اور 9لاکھ روپے کی رقم دستا ویزات کا عمل مکمل ہونے کا بعد دیا جائے گا۔ زخمیوں کو بھی دو دو لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔پریس کانفرنس میں نائب وزیراعلی منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین بھی موجود تھے۔