ٹوکیو، 26 اپریل (رائٹر) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے آج کہا کہ ملک میں عام انتخابات کرانے کو لے کر ابھی ان کا کوئی خیال نہیں ہے۔
مسٹر آبے نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں سرکاری اراضی کی متنازعہ فروخت سے متعلق دستاویزات میں
تبدیلی کئے جانے سمیت گھوٹالوں سے متعلق حقائق کو واضح کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں پالیسیوں پر بات چیت کرنے کے علاوہ گزشتہ سال کئے گئےوعدوں کو پورا کرنا ہی ان کی ترجیحات ہیں۔
رائٹر،اظ