the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 9دسمبر(یواین آئی) ممتابنرجی نے آج شمالی 24پرگنہ کے گوپال نگر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جس طریقے سے کام کررہی ہوں، کوئی بھی اس کی مثال پیش نہیں کرسکتا ہے اس کے باوجود مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تومجھے معاف کردیں ۔میں ہمہ وقت عوام کےلئے کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔اس کے باوجود کچھ لوگ میری کردار کشی کرتے رہتے ہیں ۔
مغربی بنگال میں گرچہ اسمبلی انتخابات کو کئی مہینے باقی ہیں مگر سیاسی جماعتوں نے تیاری شروع کردی ہے ۔سیاسی جماعتیں عام لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ترنمول کانگریس نے بھی مہم تیز کردی ہے ۔آج ممتابنرجی پر اعتماد لہجے میں کہا کہ اگر کوئی میری کارکردگی کی طرح کام کرنے والا وزیر اعلیٰ دکھا دے تو میں استعفیٰ دینے کو تیارہوں ۔
ممتا بنرجی نے اپنے متعدد فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں مفت راشن دیا جارہا ہے ۔کنیا شری کے ذریعہ لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے ۔روپا شری کے ذریعہ غریب خاندان کی بیٹیوں کی شادی میں تعاون دیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگال مایں جتنی ترقیاتی اور فلاحی



اسیکیمیں ہیں وہ کسی دوسری ریاستوں میں نہیں ہے ۔ریاستی حکومت کی اپنے حدود ہیں ۔اس حدود کے باوجود ہرممکن کوشش کے ذریعہ ریاستی عوام تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اور ہم ریاست کی مجموعی ترقی کےلئے کوشاں ہیں ۔مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی تعاون نہیں مل رہا ہے ۔بلکہ جی ایس ٹی کے بقایات جات نہیں جاری کئے جارہے ہیں ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں اب کسی تحریک اور سیاسی جماعت کی کوئی ترقی نہیں ہے ۔اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو آپ براہ راست میرے دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں ۔میں بہر صورت آپ کے مسائل اور ضروریات کو پوری کرنے کی کوشش کروں گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متواج سماج کے پیشواہریش چندرٹھاکر کے یوم پیدائش 26اپریل کو عام تعطیل رہے گی ۔خیال رہے کہ امیت شاہ نے بنگال دورے کے دوران متواسماج سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے گھر میں کھانا کھایا تھا۔اسی طرح امیت شاہ نے قبائلی لیڈر برسامنڈا کے مجسمہ پر گل پوشی کی تھی۔گرچہ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ برسا منڈا کا مجسمہ نہیں ہے مگر ممتا بنرجی نے برسامنڈا کے یوم پیدائش پر تعطیل کا اعلان کردیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.