حیدرآباد 16مارچ (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے واضح کیا ہے کہ جب تک کورونا کا اثر کم نہیں ہوتا وائرس کا خطرہ موجود ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ویکسین لیں اور
حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
وزیر ہریش راؤ نے شہرحیدرآباد کے خیریت آباد حلقہ میں 50 بستروں پر مشتمل سی ایچ سی اسپتال کا افتتاح کیا اور 12-14 سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹیکہ اندازی کے عمل کا آغاز کیا۔