: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد، 14 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے عادل آباد، کمارم بھیم ، آصف آباد، منجیر یال اور جگتیال اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران الگ الگ مقامات پر ہیٹ ویو کے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ
کے روز یہ اطلاع دی۔ یومیہ موسم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز ریاست کے عادل آباد، کمارم بھیم، آصف آباد، منجیر یال، نرمل، نظام آباد ، جگتیال، راجنا سر سیلا، پیڈا پلی اضلاع میں اضلاع میں بھی گرمی کی لہر چلنے کی توقع ہے۔