: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی 05 اگست ( یو این آئی ) ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال نے پیر کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں نئےا سمارٹ شہروں کی تعمیر کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور اب تمام منصوبے سال 2080.کی تخمینی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے جارہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب
میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق اس وقت ملک کی آبادی 121 کروڑ تھی جس میں شہری آبادی 31 فیصد تھی۔ اسی طرح سال 2023 میں ملک کی آبادی 140 کروڑ اور شہری آبادی 50 کروڑ یا 36 فیصد ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ سال 2036 تک ملک کی آبادی 150 کروڑ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس میں 60 کروڑ یا 40 فیصد شہری آبادی کا امکان ہے۔