لکھنؤ:16ستمبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے سرکاری نوکریوں سے پہلے پانچ سال کنٹراکٹ پر رکھے جانے کے تجویش کی مخالفت کرتے ہوئے بدھ کو یوگی حکومت کی تنقید کی محترمہ
واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا'واہ رے سرکار،پہلے تو نوکری ہی نہیں دو گے۔
جس کو ملے گی اس کو 30-35 سے پہلے نہیں ملے گی۔
پھر اس پر 5سال بے عزتی والا کنٹراکٹ کا بندھوا مزدوری اور اب کئی جگہوں پر 50سال پر ہی ریٹائر منٹ کی اسکیم۔