کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
زائرین حرمین شریفین کو سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلہ میں مملکت کا ایک اور قدم۔ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحرمین ایکسپریس ریلوے اسٹیشن کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹشینوں میں ہوتا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ منزلہ حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن 99 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر ہے۔ یہاں کاروباری مراکزاور
ہر کلاس کے مسافروں کے لیے ویٹنگ زون موجود ہیں۔
مملکت میں حرمین ایکسپریس کے دیگر اسٹیشن جدہ، رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قائم کیے گئے ہیں۔ جدہ ایئرپورٹ پر حرمین ایکسپریس اسٹیشن سعودی نوجوان پروفیشنل انداز اور صلاحیت کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے لاکھوں زائرین کو جدہ اور رابغ کے راستے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچایا جا رہا ہے۔