واشنگٹن: امریکہ نے غذائی امداد کے طورپر فلسطین کو دی جانے والی 45 ملین ڈالر کی مدد پر روک لگا دی ہے، جس کا وعدہ اس نے گزشتہ ماہ کیا تھا۔ یہ اطلاع امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز دی ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ نے اس سے پہلے فلسطین کے لئے کام کرنے والی اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کو دی جانے والی 65 ملین ڈالر کی رقم پر روک لگا دی تھی۔
style="text-align: right;">
صدر ڈنالڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگر فلسطین اسرائیل کے ساتھ امن کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے تو امریکہ اسے دی جانے والی مدد روک سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں اسسٹینس ورک ایجنسی کے کمشنر پائرے اور امریکی کمپٹرولر محکمہ کے ایرک همبري نے مغربی کنار ہ اور غزہ پٹی کو 45 ملين دینے پر اتفاق کیا تھا۔