نیویارک۔
3اکتوبر:- امریکہ کی ایک رکن پارلیمان گریس مینگ نے مہاتما گاندھی کی جینتی منانے اور باپو کے احترام میں دو اکتوبر کو بین الاقوامی یوم عدم تشدد منانے کے لئے ایوان بالا میں ایک
تجویز پیش کی ہے۔
محترمہ مینگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے لوگوں کو اس دن مناسب تقاریب اور فیسٹول وغیرہ کا اہتمام کرنے کی ترغیب دینے کے مقصد سے یہ تجویز پیش کی گئی ہے۔