لکھنؤ،8دسمبر :- مجلس علماء ہند نے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے اور بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ کھولنے کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئےاس اشتعال انگیز بیان کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے ۔
مجلس علماء ہند کے جنرل
سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے ٹرمپ کے فیصلہ کو خطہ کی سلامتی کےلئے خطرہ بتاتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کےاس غیر قانونی اور ظالمانہ فیصلے کی بنیاد پر دنیا بھرکے مسلمانوں میں غم و غصہ کا ماحول ہے ۔
یہ فیصلہ عالمی امن کے لئے خوش آئند قدم نہیں ہے ۔