واشنگٹن، 7 مارچ (رائٹر) امریکہ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کی گزشتہ سال ملیشیا میں قتل کےمعاملہ میں ممنوعہ کیمیائی ادویات کے استعمال کے لئے پیانگ یانگ کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے اس پر اضافی پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان هيتھر نورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکومت نے کیمیائی
اور حیاتیاتی ہتھیار کنٹرول اور 1991 کے وارفیئر خاتمہ ایکٹ کے تحت گذشتہ 22 فروری کو اس ارادے کا فیصلہ کیا۔
جانچ رپورٹ شائع ہونے کے بعدشمالی کوریا پر پانچ مارچ سے اضافی پابندیوں کا اطلاق ہو گیا
کم کے بھائی کم جونگ نام کی ملیشیا کے کوالالمپور ہوائی اڈے پر دو خواتین نے ممنوعہ کیمیائی جنگی دوا ’ایجنٹ ويكس‘ استعمال کر کےقتل کر دیا تھا۔