اقوام متحدہ،6اکتوبر(رائٹر)اقوام متحدہ نے یمن میں 2016میں مختلف فوجی کارروائیوں میں اسکولوں اور اسپتالوں میں 683بچوں کے ہلاک ہونے کے معاملہ میں سعودی عرب کی قیادت والی فوجی اتحاد کو ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے لیکن یہ کہا ہے کہ اس تنظیم نے بچوں کی بہتری اور تحفظ کیلئے بھی کام کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری
جنرل اینٹونیوگوتریز کی جانب سے اقوام متحدہ ’بچے اور ہتھیار ‘تنازع معاملوں کی نمائندہ ورجینیا گانبا کے ذریعہ تیار کی گئی اس رپورٹ کو کل سیکورٹی کونسل میں پیش کیا گیاتھا اور اس میں ایران کے حمایت یافتہ باغی گروپ حوثی کا بھی نام ہے۔
اس کے علاوہ یمن میں سرکار حامی ملیشیا اور القاعدہ کو بھی ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے۔