: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 04 فروری ( یو این آئی ) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اکھلیش یادو نے مہا کمبھ میں بھگدڑ کے سلسلے میں مرکزی حکومت اور اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر آج سخت حملہ بولا اور کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت کے دونوں انجن ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے مہا کمبھ سانحہ کے پر آل پارٹی میٹنگ میں
بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے مسٹر یادو نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک پر لوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے اسپیکر اوم برلا سے مطالبہ کیا کہ بحث مکمل ہونے کے بعد ایوان کو ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے اور مہا کمبھ کی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کو دو منٹ کا وقت دیا جاناچاہئے۔