کابل، 22 اگست (رائٹر) طالبان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔
مسٹر ٹرمپ نے کل اضافی فوجیوں کی تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی واپسی کے لئے
کوئی حتمی تاریخ متعین نہیں ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مسٹر ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد فوری طور پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کی بجائے امریکی صدر کو اپنے فوجیوں کی یہاں سے واپسی کے سلسلے میں توجہ دینی چاہئے۔