قاہرہ، 18 نومبر (رائٹر) جرمنی کے سعودی عرب کے بارے میں منفی تبصرہ پر سعودی حکومت نے جرمنی میں تقرر اپنے سفیر کو بات چیت کے لئے بلایا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ
حکومت اس معاملہ میں ریاض میں جرمنی کے سفیر کے سامنے اپنا احتجاج درج کرائے گی۔
قابل غور ہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ نے لبنانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کچھ منفی تبصرے کئے تھے جس پر سعودی حکومت کافی نالاں ہے۔