نئی دہلی،21 مئی (یواین آئی)مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کی جج سنگیتا ڈھیگرا سہگل کا استعفی منظور کرلیا ہے۔
قانون و انصاف کی مرکزی وزارت کے محکمہ انصاف کی جانب سے جمعرات کو نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا گیا ہے کہ جسٹس
سہگل کا استعفی منظور کرلیاگیا ہے اور یہ حکم 30 مئی سے موثر ہوگا۔
جسٹس سہگل کی تقرری 15 دسمبر کو دہلی ہائی کورٹ میں اڈیشنل جج کے طورپر ہوئی تھی اور اور دو جون 2016 کو ان کی تقرری مستقل کردی گئی تھی۔ان کا مدت کار 20 جون 2020 تک تھا۔