نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) رئیل اسٹیٹ ریگولیشن ایکٹ (آر ای آر اے) نو تشکیل شدہ مرکزی خطہ لداخ میں بھی نافذ ہوگیا۔
وزارت رہائش اور شہری امور کے سکریٹری درگا شنکر مشرا نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت
خوشی ہو رہی ہے کہ لداخ آر ای آر ایکٹ کو نافذ کرنے والی 34 ویں ریاست یا مرکزی خطہ بن گیا ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے"۔
لداخ میں آر ای آر اے کو نافذ کرنے کے لئے 8 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور اس سے علاقے میں ریئل اسٹیٹ کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔