جوہانسبرگ،21دسمبر(رائٹر)جنوبی افریقہ کی برسراقتدار پارٹی افریقن نیشنل کانگریس(اے این سی) کے نئے صدر سرل رام فوسا نے کہا ہے کہ ان کا مقصد بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرنا ہے اور آزاد اقتصادی تبدیلی کی پالیسی کو جاری رکھنا ہے جس سے بغیر
معاوضے کے تحویل اراضی میں تیزی آئے گی۔
اپنی پہلی تقریر میں انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ بدعنوانی سے اسی تیزی اور مقصد کے ساتھ لڑنا ہوگا جیسے غریبی ،بے روزگاری اور مساوات سے لڑ رہے ہیں۔