: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 19 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے آج واضح کیا کہ کوئلے کی کانوں کی 90 فیصد صلاحیت کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ایک یا دو سال میں ملک میں کوئلے کی پیداوار دو ارب ٹن تک پہنچ جائے گی مرکزی کوئلہ وزیر پرہلاد جوشی
نے پیر کو راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ ایوان میں جس رپورٹ کا حوالہ دیا جا رہا ہے کہ ملک میں کوئلے کی کانوں کی پوری صلاحیت کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے وہ ایک غیر ملکی تنظیم کی رپورٹ ہے اور اس کی کوئی اعتبار نہیں ہے۔