نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) حکومت نے کووڈ بحران کے سبب مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے ملک کے تقریباً 80 کروڑ افراد کو دو ماہ تک ماہانہ فی کس پانچ کلو گرام اناج مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے وزارت خوراک و رسد کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والوں کو مئی اور جون میں ’پی ایم غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی طرز پر مفت ماہانہ فی کس پانچ پانچ کلو گرام اناج دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت ’انتیودیہ ان
یوجنا‘ اور پرایورِٹی ہاؤس ہولڈر کو پانچ کلو چاول یا گیہوں دیا جائے گا۔ یہ اناج ماہانہ کوٹہ کے تحت دیا جائے گا۔
اس منصوبے کے لیے مرکزی ریاستوں کو 26000 کروڑ روپیے کی فوڈ سبسڈی دے گی۔
اس درمیان وزیر خوراک و رسد پیوش گویل نے ٹویٹ کرکے وزیراعظم نرینر مودی کو ’پی ایم غریب کلیا اَن یوجنا‘ دو ماہ کے لیے پھر سے شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غریبوں کی بہبود کے تئیں ہمارے عزم کا اظہار کرتا ہے۔