حیدرآباد12ستمبر(یواین آئی)مرکزی وزرا کے فرٹیلائزر کے پلانٹ کے معائنہ کے موقع پر تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی نے اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنادیا۔
پداپلی ضلع کے راماگنڈم میں اس پلانٹ کے معائنہ کے لئے مرکزی وزرا کشن ریڈی اور من سکھ لکشمن بذریعہ
ہیلی کاپٹر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ سے راماگنڈم پہنچے۔
اسی دوران لوک سبھا میں پداپلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے وینکٹیش، راماگنڈم کے ٹی آرایس رکن اسمبلی چندرسمیت ٹی آرایس کے کئی کارکنوں اور ان لیڈروں کے حامیوں کی بڑی تعداد نے فرٹیلائزرپلانٹ کے سامنے سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دیا۔