نئی دہلی، 11 مئی ( یواین آئی) مہاراشٹر، گجرات، دہلی اور تمل ناڈو میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ ان چار ریاستوں میں اس وبا کے مجموعی 44492 کیسز درج کئے گئے ہیں اور 1445 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کی صبح جاری
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں كووڈ -19 سے اب تک 67152 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے اب تک 2206 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، وہیں 20917 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی چکے ہیں ۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مندرجہ ذیل ہے : -