بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) دنیا بھر میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ 19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 55.88 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور
انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں اب تک 350453 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 5588400 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے مقام پر ہے، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔