ماسکو، 6 جون (یو این آئی) روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثر 8855 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد 458689 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس ردعمل مرکز نے ہفتہ کو یہ اطلاع
دی۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے 197 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5725 ہو گئی جبکہ 8708 مریضوں کے ٹھیک ہونے سے ملک میں کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 221388 ہو گئی ہے۔