ماسکو ،13 جولائی (اسپوتنک) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ -19) وبا سے 630 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 72100 پہنچ گئی ۔
وزارت صحت کے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34831 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،864،681 ہوگئی ہے اور اس دوران 630 ہلاکتیں ہونے سے ہلاک شدگان
کی مجموعی تعداد 72،100 ہوگئی ہے۔
سنیچر کے روز 39000 سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے اور 1071 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔وہیں جمعہ کے روز 1200 افراد ہلاک ہوئے ۔ ملک میں اب تک 11.2 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برازیل کورونا وبا سے ہلاکتوں کے معاملے میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔
اسپوتنک ۔ ک ج