واشنگٹن، 9 ستمبر (رائٹر) - امریکی صدر ڈونالڈ ٹمپ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی کےساتھ بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کل جاری بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کے
دوران دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اتحاد پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ کی طرف سے قطر اور اس کے ہمسایہ عرب ممالک کے درمیان بحران کو حل کرنے کے لۓ ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کے ایک دن بعد عرب ممالک میں اتحاد پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔