لندن/23اگسٹ (ایجنسی) برطانیہ کی جانب سے جاری مالیاتی پابندی والی فہرست میں ہندوستان کا سب سے زیادہ مطلوبہ دہشت گرد داؤد ابراہیم واحد 'ہندوستانی شہری' ہے. اس فہرست میں مافیا سرغنہ داؤد کے 21 عرفیت نام بھی درج ہیں. مافیا سرغنہ کا نام برطانیہ کے محکمہ خزانہ کی طرف سے منگل کو اپ ڈیٹ کی گئی 'کنسلیڈیٹ لسٹ آف
فینانشیل ٹارگیٹس ان دی یوکے' میں ہے اور اس میں پاکستان میں اس کے تین درج ایڈریس بھی ہیں جہاں وہ مبینہ طور پر رہتا ہے.
خاص طور پر داؤد ابراہیم کے بارے میں درج ہے کہ وہ مکان نمبر 37، سٹریٹ نمبر 30، ڈیفنس اتھارٹی، کراچی، پاکستان: نوراباد، کراچی،اور وائٹ ہاؤس، سعودی مسجد کے پاس، کلفٹن، کراچی ، پاکستان میں رہا ہے.