نیویارک، 11 جنوری (رائٹر) امریکہ میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے بنگلہ دیش نژاد ایک دہشت گرد کو دسمبر میں نیویارک کی ایک بھیڑ والے مقام پر خود کش حملہ کرنے کی کوشش کرنے کے معاملہ میں بدھ کو مجرم قرار دے دیا گیا ۔
مین ہٹن کی وفاقی
عدالت میں عقائد اللہ (27) پر غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرنے، بڑے پیمانے پر تباہی کے استعمال میں لائے جانے والے ہتھیار کااستعمال کرنے اور دہشت گردانہ حملہ کرنے کے الزامات پر مقدمہ چل رہا ہے۔
مجرم پائے جانے کے بعد اس کو عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔