نئی دہلی،26جولائی (ایجنسی) لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کے مبینہ طور پر ویڈیو بنانے کے معاملے میں اپوزیشن ارکان نے ان کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے اسپیکر سمترا مہاجن کو ایوان کی کارروائی 12 بجکر 45 تک ملتوی کرنی پڑی۔
اسپیکر کے
وقفہ صفر شروع کرتے ہی اپوزیشن ارکان نے یہ معاملہ اٹھایا اور مسٹر ٹھاکر کو معطل کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔
اس پر محترمہ مہاجن نے کہا "اس بارے میں انہیں عام آدمی پارٹی کے ایم پی بھگوت مان نے بھی خط لکھ کر شکایت کی ہے اور دیگر ارکان نے بھی پہلے یہ معاملہ ایوان میں اٹھایا ہے لیکن یہ معاملہ میری توجہ نہیں آیا ہے۔