بن غازی، 10 نومبر (رائٹر) مشرقی لیبیامیں فوج نے اسلامی عسکریت پسندوں کو ان کے آخری گڑھ اور ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر بن غازی سے نکال دیا۔
فوجی حکام نے بتایا کہ خلیفہ حفتار کی قیادت میں لیبیا کی قومی فوج
اور اسلامی عسکریت پسندوں کے درمیان سال 2011 میں معمر قذافی کے زوال کے بعد ہی جنگ جاری ہے۔
کمانڈر وانس بخامد نے کل بتایا کہ فوجوں نے دن بھر جاری رہنے والی جنگ کے بعد پورے خیرابش ضلع پر قبضہ کر لیا ہے۔