بغداد، 24 اگست (رائٹر) عراقی فوج نے ملک کے شمال مغرب حصے میں اسلامک اسٹیٹ کے مضبوط گڑھ تلعفر شہر میں سبقت حاصل کرتے ہوئے یہاں کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
عراقی مشترکہ مہم کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس علاقہ میں جنگ کے چوتھے دن
عراقی فوج نے شہر کے مغربی بیرونی حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
اس سے پہلے منگل کو عراقی فوج اور دہشت گردی مخالف دستہ تلعفر شہر میں داخل ہوگیا تھا لیکن عراقی فوج نے بتایا کہ ابھی اس شہر کے صرف ایک تہائی حصہ پر ہی قبضہ کیا جا سکا ہے باقی حصے پر اب بھی آئی ایس کا قبضہ ہے ۔