نئی دہلی، 15 اپریل ( یواین آئی ) مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت میں تین مئی تک توسیع دیے جانے کے پیش نظر ثانی شدہ ہدایات جاری کیں ہیں جن کے تحت پورے ملک میں ریل اور ہوائی ٹریفک کے ساتھ ساتھ تمام طرح کے پبلک ٹرانسپورٹ پر پہلے کی
طرح ہی پابند یا ں عائد رہیں گی ۔
تاہم لوگوں کو در پیش مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ سرگرمیوں کو 20 اپریل سے شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔
نظر ثانی شدہ ہدایات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ہاٹ سپاٹ قرار دئے گئے علاقوں میں لاگو نہیں ہوں گی ۔