: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے اب تک سات افراد کے مرنے اور تقریباً پچپن ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ جنگلات میں لگی آگ سے درندہ صفت اداکار جیمز وڈ کا گھر بھی جل کرخاکستر ہوگیا۔ جیمز وڈ نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتے ہوئے کہا
تھا کہ ان سب کو مار ڈالو ۔ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی اس آگ سے جیمز ووڈ کا عالیشان و انتهائی مہنگا محل نما گھر جل کر خاکستر ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر جیمز ووڈ کو صارفین کی جانب سے کوئی ہمدردی نہ ملی، متعدد صارفین نے جیمز کو وہ وقت یاد دلایا جب وہ اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی نسل کشی کی حمایت کر رہا تھا اور خوشیاں منا رہا تھا۔